News 09 April 2017

آئی ایس او پاکستان کی ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کانفرنس اختتام پذیر

Rate this item
(0 votes)
لاہور ( )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام تین روزہ تعلیمی کنونشن اختتام پذیر ہوگیا ۔کنونشن کے آخری روز ملک بھر سے شریک سینکڑوں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستا ن کے مرکزی صدر سید سرفرازنقوی نے تعلیمی کنونشن کے میں شریک طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اگر فلاح چاہتی ہے تو کامل ترین نظام یعنی اسلام پر عمل پیر اہوکر کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتی ہے دور حاضر کے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا  سرفراز نقوی نے کہا کہ دور حاضر میں وہی اقوام کامیاب اور غالب ہیںجو اقتصادیات ،سیاست ،بیوروکریسی،نظریہ اورتعلیم کے میدان میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ کے اہم ترین افراد یعنی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کو اسلام کی تعلیمات سے دورکرنے کے لئے کالجز و یونیورسٹیز میں اسلام کی بنیادی نظریات کواساتذہ کی مدد سے نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
معروف صحافی امیر عباس نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سالانہ تعلیمی کانفرنس میںطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا ۔
معروف تجزیہ نگار سید ناصر عباس شیراز ی نے آئی ایس او پاکستان کی سالانہ تعلیمی کانفرنس میں شرکاء سے عالمی حالات کا تجزیہ و تحلیل کیسے کریں کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں حقیقی اسلام کا روشن چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لئے یورپ مختلف حربوں آزماتا ہے عالم کفر اور نام نہاد مسلمان حکمران اسلام حقیقی کو دہشت گردی و انتہا پسندی سے جوڑنے کی ناکام کوشش کرنے کی جارہی ہے ۔
 مرکزی سیکرٹر ی تعلیم  یاور عباس نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم صرف جاب کرنے کے لئے نہیں بلکہ الہی اہداف کے حصول کیلئے ہے۔ آئی ایس او نے روز اول سے آج تک اس معاشرے کو نہ صرف بہترین تعلیم یافتہ نوجوان دیئے بلکہ اسلامی تعلیم کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو اس معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانے کیلئے وہ افراد فراہم کئے جو آج استعماری ہتھکنڈوں کو سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں
Read 731 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery