News 16 May 2017

امریکہ کے ہاتھ انسانیت کے خون سے رنگے ہوئے ہیں :مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے سولہ مئی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت درس حسینی و علوی ہے 16مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی اسرائیل سے قیام سے آج تلک امریکہ و اسکے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں امریکی مظالم کو آشکار کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا مرکزی صدر نے کہا کہ امریکی پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرہ ہے ۔اقوام عالم پر مسلط کردہ امریکی جنگوں کی ایک طویل فہرست ہے ، جن میں کئے گئے مظالم پرانسانیت آج بھی شرمندہ ہے۔۔فلسطینی مسلمانوں پر کئے جانے والے اسرائیل مظالم میں بھی امریکہ برابر کا شریک ہے امریکہ ہی عالم اسلام کی مشکلات ذمہ دار ہے 

Read 400 times
Mujtaba Haider

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery