News 04 July 2017

بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان و عالم اسلام کے لئے خطرہ ،مرکزی صدر

Rate this item
(0 votes)
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا حالیہ دورہ اسرائیل خطہ میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بہت اہم ہے ۔نسل پرست غاصب صہیونی ریاست اور بھارت کی یہ قربتیں اور اتحاد عالم اسلام اوپاکستان کے لئے خطرے کی علامت ہیں۔
مرکزی صدر نے ان خیالات کا اظہار اسکردو میں مجلس عاملہ کے تیسرا جلاس میں کیا انہوں نے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا عالم اسلام کو عالم کفر کے خلاف متحد ہوگا صیہونی و استعماری طاقتیں مسلم امہ کے خلاف محاذ کر رہی ہیں ایسی صورتحال میں امت مسلمہ کو اتحاد و وحدت سے اپنا کردار اد کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اسرائیل و بھارت کووزراء کی ملاقات میں فلسطین کے اہم ترین مسئلہ کو نظر انداز کرنا استعمار کی نئی حکمت عملی کو واضح کرتا ہے جس کے لئے مسلمان ممالک کو آگاہ رہنا ہوگا۔  مقبوضہ کشمیر میں صہیونیوں کے اسلحے سے ہی پرامن سیاسی جدوجہد و مزاحمت کرنے والوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کشمیری انتفاضہ میں متعدد شہید ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں بھارت اور سرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان و عالم اسلام کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسلام دشمنی اور مسلم کشی کے علاوہ اور کوئی قدر مشترک نہیںغاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے قبلہ اول اور انبیا علیہم السلام کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے تو دوسری طرف بھارت نے مسلمانوں کے اکثریتی علاقے خطہ کشمیر پر پنجے گاڑ رکھے ہیں  اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتا ہے، گن شپ جہازوں سے حملے کرتا ہے، ٹینکوں سے گولہ باری کرتا ہے تو دوسری طرف بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر رات دن آتش و آہن کی بارش کرتا ہے۔ ان کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کرتا ہے اور ان کے قائدین کو زندانوں کے حوالے کرتا ہے۔۔بھارت اور اسرائیل بدترین قسم کی ریاستی دہشت گردی سے مسلمانوں پر ظلم ڈھارہے ہیں۔
Read 347 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery