News 07 July 2017

ناصران امام مہدی عج ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ پنجاب و خیبر پختونخواء میں شروع

Rate this item
(0 votes)

ناصران امام مہدی عج ورکشاپس کے مسئول سید قاسم شمسی نے امامیہ نیوز کو بتایاکہ  آزاد کشمیر میں سالانہ تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کے بعد پنجاب و خیبر پختواء میں  ورکشاپس کا آغاز  ہوچکا ہے ۔ صوبہ پنجاب و خیبرپختونخواء کے 275مقامات پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گاجس میں آٹھ ہزار سے زائد طلبہ کو تربیتی عمل سے گزاراجائے گا آئی ایس او پاکستان ہر سال یہ ورکشاپس گرمیوں کی چھٹیوں میں منعقد کرتی ہے جس کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی تعلیمات قرآ ن ور سیرت محمد وآل محمد کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے برادر قاسم شمسی نے بتایا کہ سالانہ ورکشاپس میں اب تک 20ہزار طلبہ ،احکام ،اخلاق،سیرت محمد وآل محمد اور کیرئیر گائیڈنس کی نشستوں میں تعلیم و تربیت حاصل کر چکے ہیں تربیتی ورکشاپس کے انعقاد سے نوجوان نسل تعلیمات قرآن و سیرت محمد وآل محمد سے آگاہی حاصل کرکے اس پر عمل پیرا ہوگی جو عصر حاضر کا تقاضہ بھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن کے مطابق تربیت کرنا تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری ثابت ہوسکے ہی آئی ایس او کا نصب العین ہے۔

Read 254 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery