News 11 July 2017

ناصران امام مہدی عج ورکشاپس،رپورٹ

Rate this item
(0 votes)



امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب اور خیبرپختونخواء میں تعلیمی ،تربیتی اور فکری ورکشاپس بعنوان ناصران امام مہدی عج کا انعقاد جاری ہے ۔قاسم شمسی نے امامیہ نیوز کو خصوصی انٹریو میں بتایا کہ ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے جس سے سیکڑوں طلباء مستفیدہورہے ہیں ۔قاسم شمسی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان ڈویژن میں ابتک10مقامات پر ورکشاپس کا انعقادہوا جس میں 500سے زائد طلباء نے شرکت کی تلمبہ یونٹ میں 90طلباء شریک تھے۔ملتان ڈویژن میں علامہ غضنفر حیدری علامہ اقتدار حسین،آغا نقی نقوی ،مرکزی نمائندہ برادر شکیل نقوی اور برادر علی عباس نے عقائد ،احکام عملی،اخلاق،کیرئیر گائیڈنس اور ترغیب تعلیم کے عنوانات پر طلباء سے خطاب کیا ۔ملتان ڈویژن میں محب یونٹس کا قیام بھی جاری ہے ۔برادر قاسم شمسی نے بتایا کہ فیصل آبا دمیں بھی تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مرکزی نمائندہ نثار کاظمی ،برادر زوہیر قمبری ،علامہ اصغر کاظمی اور آغاز توقیر نے 12مقامات پر ورکشاپس میں تربیتی و تعلیمی موضوعات پر گفتگو کی ۔فیصل آبا دڈویژن کے یونٹس میں بھی سیکڑوں طلباء نے شرکت کی نئے یونٹس کا قیام بھی جاری ہے۔ آئندہ روز ورکشاپس دیگر مقامات پر بھی منعقد ہونگی ۔پنجاب کی طرح صوبہ خیبر پختونخواء میں بھی ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوچکاہے ۔پشاور ڈویژن کے کئی مقامات پر فکری و تعلیمی موضوعات پر علماء کرام اور سینئر برادران جن میں برادر اصغر ،برادرضمیر جعفری اور برادر توحید کے دروس کا انعقاد جاری ہے ورکشاپس میں 500سے زائد طلبا نے شرکت کی ۔لاہور میں بھی آغاز نیاز کھرل نے اسلام پورہ میں تربیتی موضوع درجنوں برادران سے خطاب کیا ۔قاسم شمسی نے بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ابتک 30مقامات پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا جس میں 1500طلباء نے شرکت کی ۔انہوں نے بتایا کہ آج سے ڈی جی خان ،لاہورجبکہ 13جولائی سے ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں بھی ورکشاپس کا انعقاد ہوگا جبکہ گلگت اور سندھ میں ورکشاپس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ورکشاپس کے مسئول قاسم شمسی نے بتایا کہ ورکشاپس میں علما اور آئی ایس او پاکستان کے سینئرز کیساتھ ساتھ مرکزی اور ڈویژنل مسئولین امامیہ طلبہ کو شہر بہ شہر اور قریہ بہ قریہ جا کر تعلیمی، قومی، تنظیمی اور دینی موضوعات پر لیکچرز اور پریزینٹیشنز دے رہیں ہیں ۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت سید قاسم شمسی کے مطابق ورکشاپس کی اس سالانہ مہم کا مقصد نئے طلبہ کو آئی ایس او پاکستان میں شمولیت کی دعوت دینے اور موجودہ اسٹرکچرز کو مستحکم کرنا ہے۔

Read 313 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery