News 13 July 2017

ولایت ومرجعیت کی قوت سے عراق میں استعماری طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،مرکزی صدر

Rate this item
(0 votes)
 
 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے لاہور میں حالیہ عالمی حالات کے تناظر میں گفتگو کرتے ہو کہا کہ شکست تکفیریوں کا مقدر ہے ولایت اور مرجعیت کی قوت سے ہی عراق میں استعماری طاقتوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سرفراز نقوی کا کہنا تھا کہ بدامنی میں تکفیری گروہ اور صیہونی طاقتیں ملوث ہیں  پاکستان سمیت عالم اسلام کو آپسی اختلافات بھلا کر تکفیری و صیہونی طاقتوں کی سازشوں کو ناکام کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور استعمار نے عراق کی صورتحال کو شیعہ سنی اختلاف رنگ دینے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ۔انہوں نے کہا عراق میں اسلام کے روشن چہرہ کو مسخ کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے ناکام و نامراد ٹھہرے ہیں او اہل ایمان اور اسلام کی فتح ہوئی ۔سرفرا زنقوی نے آل سعود کی جانب سے 4 شہریوں کو مجرم قرار دیکر سرقلم کرنے کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود عرصے سے اپنے مخالف تحریکوں کو کچلنے کیلئے طاقت کا استعمال کررہے ہیں جس کے نتیجے میں آئے روزبے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے جبکہ عالمی برادری آل سعود کے اپنے شہریوں سمیت بحرین، یمن اور دیگر مسلمان ممالک پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوںنے مزید کہا ہمیشہ سے آمر طاقتوں کیخلاف قیام کرنیوالے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں اور استعمار نے ہمیشہ سے حریت اور آزادی اظہار کیخلاف سازشی عنصر کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ سے مظلومین کی حمایت کی ہے، کیونکہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں۔
Read 479 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery