News 14 July 2017

نشے کے عادی طلبہ کے خلاف سینٹ کی کارروائی احسن قدم ہے:یاور عباس مرکزی سیکرٹری

Rate this item
(0 votes)
 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے جامعات میں نشے کے عادی طلبہ کے خلاف کارروائی کو خوش آئند قراردیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے کا بہترین طبقہ اخلاقی قدر کھوچکا ہے اور نشے سمیت دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہوچکا ہے یہ طلباء اور جامعات کے ماحول کے لئے خطرے سے خالی نہیں ہے نشے میں مبتلا یونیورسٹیز کے سیکڑوں طلبہ کی زندگی دائو پر لگ چکی ہے آئے روز میڈیا پر آنے والی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جامعات میں طلبا ء طالبات میں نشے کا استعمال بڑھتا جارہا ہے حکومت کو اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے چاہئے ۔یاور عباس کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی نوجوان طبقہ کے لئے ضروری عمل ہے لیکن بدقسمتی سے کالجز یونیورسٹیز میں اس کا فقدان پایا جاتا ہے اگر طلبہ کی اخلاقی تربیت کی جاتی تو وہ ایسی مضر سرگرمیوں میں ملوث نہ پائے جاتے تاہم سینٹ کی جانب سے ایسے طلبہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ 
Read 482 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery