News 31 July 2017

قرارقرم تعلیمی کانفرنس ،گلگت بلتستان کے طلبہ کے مسائل حل کرنے میں بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی :یاور عباس

Rate this item
(0 votes)

2 روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان قراقرم ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کانفرنس گلگت میں منعقد ہوگی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام 2 روزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان قراقرم ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کانفرنس گلگت میں منعقد ہوگی19,20اگست ہونے والی ورکشاپ میں گلگت بلتستان کے سینکڑوں طلبا شریک ہونگے برادر یاور عباس نے بتایا کہ کانفرنس سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے جس میںجا ب ہنٹنگ اسکلز،سیلف ریکگنائزیشن،کرنٹ افئیرز آرٹ جیسے موضوعات شامل ہیں کانفرنس کے انعقاد سے پروفیشنل اداروں میں زیر تعلیم طلبا میں تعلیمی میدان میں مفید ثابت ہوگی کانفرنس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے برادر یاور عباس نے امامیہ نیوز کو بتایا کہ تعلیمی کانفرنس گلگت بلتستان کے طلبہ کے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگی تعلیم آئی ایس او پاکستان کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے گلگت بلتستان کے طلبہ کے گھمبیر تعلیمی مسائل کو کم کرنے کیلئے دیگر کاوشوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی کانفرنس بھی اس کوشش کا ایک سلسلہ ہے ۔مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر یاور عباس کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت تعلیمی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ طالب علموں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جہالت کے اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے۔ بلتستان بھر میں ایک یونیورسٹی بھی موجود نہیں۔ گرچہ قراقرم یونیورسٹی گلگت کا ایک کیمپس موجود ہے لیکن اس کیمپس کے معیار تعلیم پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

Read 129 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery