News 28 August 2017

آئی ایس او پاکستان نے امریکہ مردہ باد مہم کا اعلان کردیا

Rate this item
(0 votes)

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی سربراہی میں اجلاس
امریکہ مردہ باد مہم کے تحت لاہور میں 17ستمبر کو ریلی میں ملک بھر سے امامیہ طلبہ شریک ہوں گے
امریکہ مردہ باد ریلی پر وحشیانہ شیلنگ امریکہ غلامی کی بد ترین مثال ہے، برادرسرفراز نقوی مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی مرکزی دفتر میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئی ایس او کی امریکہ مردہ باد ریلی پر ہونے والی شیلنگ اور تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ ریلی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کی دھمکیوں کیخلاف صد ائے احتجاج تھی جس میں ریاست پاکستان کو چیلنج کیا گیا تھا، حالانکہ اپنے جذبات اور اپرامن احتجاج ایک جمہوری معاشرے کی پہچان ہوا کرتا ہے۔مرکزی صدر نے کہا کہ امریکہ ہماری سرحدوں کی پامالی اور پاکستان کی سلامیت کیخلاف دھمکی آمیز بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر پاکستان کا بچہ بچہ قربان ہوگا، کوئی بھی پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، احتجاج ہمارا حق ہے جو ہم پرامن طریقہ سے اپنے جذبات امریکہ کے نام نہاد صدر تک پہنچانا چاہتے ہیں او رواضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان امریکی افواج کیلئے قبرستان ثابت ہوگا۔ وہ بھول جائے کہ پاکستان افغانستان یا عراق ہے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ہنگامی اجلاس میں آئی ایس ا و پاکستان کے زیر اہتمام ملک گیر امریکہ مردہ باد مہم کا اعلان کیا گیا مرکزی صدر نے کہا امریکہ مردہ باد مہم کے تحت ملک بھر اہم مقامات پر امریکہ مخالف ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس میں طے پایا کہ 17ستمبر کو لاہور میں مردہ باد امریکہ ریلی منعقد کی جائیگی جس میں ملک بھر سے امامیہ طلبہ شریک ہوں گے۔پاکستان میں استعمار ددشمنی اور استعمار شناسی آئی ایس او کا طرہ امتیاز رہا ہے آئی ایس او کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر پہلی بار امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگا کر کر ملک کے حقیقی دشمن کو عیاں کیا ۔آئی ایس او پاکستان 1980کی دہائی سے امریکہ مخالف ریلیوں کا انعقاد کرتی چلی آرہی ہے اور ہر سال 16 مئی کو ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ منانا یہ ظاہر کرتا ہے پاکستان میں آئی ایس او کے کارکنان ہی بابصیرت نوجوان ہیں جو کسی صورت استعمار دشمنی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے
اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے متعصبانہ بیان کے خلاف احتجاج کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ،ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اقتصادی پابندیوں اور پاکستان کے خلاف کارروائی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پیش کرنے والا ملک ہے ، جس کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ دنیا بھر میں جاری دہشتگردی کا کوئی اور نہیں بلکہ براہ راست امریکہ ذمہ دار ہے ، امریکہ ،اسرائیل و بھارت سمیت تمام استعماری ممالک کا حدف پاکستا ن کا ایٹمی اور CPEC سمیت تمام ترقیاتی منصوبے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی محافظ آئی ایس او پاکستان ملکی سلامتی کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، ہم امریکی دھمکی کے خلاف پاکستان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ممالک روس ، چین اور ایران خیر مقدم کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سے اپنے دوست و دشمن ممالک کی درست پہچان کرتے ہوئے جامع خارجہ پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Read 560 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery