News 07 September 2017

سالانہ کنونشن طلبا میں تحرک کی ایک نئی روح پھونکے گا:نیر عباس جعفری

Rate this item
(0 votes)

طلبا تنظیم کے لئے اسکا سلوگن بھی ایجوکیشن ہی ہونا چاہئے:مرکزی رہنماء آئی ایس او پاکستان
آئی ایس او پاکستان کی تعلیمی کانفرنس 16ستمبر کو لاہور میں ہوگی،نیر عباس جعفری
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کاامسال بھی مرکزی کنونشن15,16,17ستمبر کو لاہور میں بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر منعقد ہوگا، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، ڈاکٹرز، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا شریک ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی کنونشن کے چیئرمین نیر جعفری نے کنونشن سیل میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔کنونشن کے اہم پروگرامات میں عالمی کانفرنس مہدویت امید بشریت، شب شہدا، تعمیر ملت بذریعہ تعلیم کانفرنس، نئے مرکزی صدر کا انتخاب اور تحفظ پاکستان ریلی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا 46واں کنونشن طلبا میں تحرک کی ایک نئی روح پھونکے گا۔ صرف سالانہ کنونشن ہی نہیں بلکہ آئی ایس او کا ہر پروگرام چاہے وہ تعلیمی ہو، تنظیمی ہو یا تربیتی ہو، جوش و خروش اور ایک عزم کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔چیئرمین کنونشن نے کہا کہ بحیثیت طلبا تنظیم، تعلیم و تربیت ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے اور ایک طلبا تنظیم کے لئے اسکا سلوگن بھی ایجوکیشن ہی ہونا چاہئے تعمیر ملت بذریعہ تعلیم کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ سال رواں تربیتی حوالے سے پیش رفت کی ہے اور تعلیمی عنوان سے سنجیدگی سے لیا اور مختلف تعلیمی و تربیتی پروگرامات منعقد کئے گئے، اس طرح کے پروگرامات نوجوانوں کے لئے تعلیمی رشد کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ قوم کی تقویت کا سبب بھی بنیں گے، یہی نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں۔

Read 190 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery