News 20 September 2017

نو منتخب مرکزی صدرانصرمہدی کی تنظیمی مصروفیات کا آغاز،اہم ملاقاتیں

Rate this item
(0 votes)

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 48ویں مرکزی صدر انصر مہدی منتخب ہوئے ۔نو منتخب مرکزی صدرنے تنظیمی مصروفیات کا آغاز کردیا ہے ۔انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں محرم کے حوالے سے اجلاس کی سربراہی کی جس میں امامیہ چیف اسکائوٹ زاہد مہدی سمیت مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں محرم میں سیکورٹی سمیت دیگر تربیتی امور کو زیر بحث لایا گیا ۔نومنتخب مرکزی صدر انصر مہدی نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی سے وحدت ہائوس لاہور میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ۔سید ناصر عباس شیرازی سمیت ایم ڈیبلیو ایم کے دیگر رہنمائوں نے انصر مہدی کو مرکزی صدر منتخب ہونے مبارکباد پیش کی ۔آغا علی موسوی کے فرزند علامہ حیدر موسوی اور علامہ ابوزر مہدوی سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ملاقات میںمرکزی صدر کو مبارکباد پیش کی گئی دونوں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے نوجوانوں کی تربیت میں بنیادی کردار ادا کیا اور ہر شعبہ زندگی کو تربیت یافتہ نوجوان فراہم کئے جووطن عزیز اور ملی تعمیرو ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،چیئر مین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان رضی الحسن،ادارہ التنزیل پاکستان سمیت ملک بھر سے آئی ایس او کے کارکنان، سابقین، علمائے کرام اور قومی شخصیات کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Read 231 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery