News 22 September 2017

محرم کا پہلا عشرہ کربلا شناسی کے عنوان سے منایا جائے گا,مرکزی صدر انصر مہدی

Rate this item
(0 votes)


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے کہا ہے کہ محرم شعائر الہی ہے، اسکی حفاظت کی جائے اور نوجوانوں کا یہ اولین فرض ہے کہ پیغام کربلا جس میں حماسیت، شجاعت اور شہادت کا پیغام ہے، کو لوگوں میں اجاگر کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ امسال آئی ایس او ماہ محرم کے پہلے عشرے کو کربلا شناسی کے نام سے منائے گی۔ کربلا شناسی عشرہ منانے کا مقصد امام حسین علیہ السلام کے قیام کے مقصد کو حقیقی معنوں اجاگر کرتے ہوئے نوجوان نسل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا زندگی کا دستور آئین ہے، اس سلسلہ میں ملک بھر میں مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔ علما کرام ڈویژنز میں کربلا شناسی کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ ماہ محرم میں دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر امامیہ اسکاوٹس ملک بھر میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے، جبکہ ملک بھر میں روز عاشور نماز ظہرین باجماعت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا امسال بھی ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، جس میں مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں قلوب گرم اور ہدایت کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، پس پیغام کربلا جس میں امربالمعروف کا درس ہے، کو پھیلایا جائے اور کربلا سے قلبی و عملی رشتہ کو مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔ مرکزی صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ کربلا کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کربلا رسم کا نام نہیں ہے، عزم کا نام ہے، کربلا اسلام کے دشمنوں اور منافقین کو بے نقاب کرتی ہے، عصر حاضر میں اہم ترین کام کربلا سے درس لیتے ہوئے دشمنوں کو پہچاننا ہے، کربلا نے دشمن اور منافقوں کے چہروں سے نقاب اٹھا دیا ہے، ہم نے اس پیغام اور حسینیت کو سمجھنا ہے، یہ معرکہ حق و باطل ہے، کربلا کا پیغام ہے، مظلوم کی مدد اور ظالم کیخلاف برسر پیکار ہونا، علمِ مزاحمت بلند کرنا، احیائے دین کے عنوان سے کربلا انتہائی اہم ہے، نوجوان دنیا اور معاشرے کے بدلتے ہوئے حالات کو سامنے رکھیں اور دور حاضر کی کربلا میں اپنا کردار ادا کریں۔

Read 287 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery