News 01 December 2017

رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے،انصر مہدی مرکزی صدرآئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)

آئی ایس او پاکستان12سے 17 ربیع الاول امام راحل کے فرمان کے مطابق ہر سال ہفتہ وحدت کے نام سے مناتی ہے۔ امسال بھی شایان شان طریقہ سے منایاجارہا ہے۔ ہمیشہ کی طرح امسال بھی آئی ایس او کارکنان، ڈویژنل مسئولین اپنے ڈویژنز میں اہلسنت کے ساتھ مل کر میلاد کے اجتماعات میں اور جلوسوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیاہے اور ہفتہ کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرانصر مہدی نے ہفتہ وحدت کے حوالے سے اپنے پیغام میں رسول خدا ( ص )کی ذات مبارکہ کو نقطہ وحدت و اشتراک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام متحد ہو کیونکہ تکفیری طاقتوں اور استعماری گماشتوں کا مقابلہ صرف عالم اسلام کی وحدت سے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہو کر بصیرت اور دشمن شناسی اپناتے ہوئے اپنے مشترکہ دشمن کو شناخت کریں جو عالم اسلام اور پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں پس وہ ہم صرف وحدت سے اپنے دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور ان کے ناپاک ارادوں کو بھی ناکام و نامراد کر سکتے ہیں۔انصر مہدی نے مزید کہا کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے کیونکہ انکی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔

Read 106 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery