News 04 December 2017

ناصر شیرازی کی بازیابی مظلومین کی مظلومانہ جدوجہد کی کامیابیوں کا تسلسل ہے

Rate this item
(0 votes)

سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایک ماہ کی جبری گمشدگی کے بعد بازیاب ہوگئے ہیں ۔ان کی بازیابی پر مرکزی ترجمان آئی ایس او پاکستان نسیم کربلائی نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی کی بازیابی سے طلبہ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوںنے کہا ملک بھر میں امامیہ طلبہ کی استقامت ، عملی جدوجہد اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوںکی کوششوںنے ان کی بازیابی کو ممکن بنایا ۔سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی ،ملت تشیع پاکستان سمیت دیگرجبری طور پر گمشدہ دیگر اسیران کی بازیابی کی نوید ہے اور ہم پر امید ہیں کہ تمام جوان اور علما کرام جو ایک سال سے گمشدہ ہیں جلد ہی ہمارے درمیان موجود ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آئینی و قانونی جدوجہد کی ناصر شیرازی کی بازیابی بھی مظلومین اور مستضعفین کی مظلومانہ جدوجہد کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔نسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ ناصر عباس شیرازی کی بازیابی میں متحدہ طلبہ محاذ اور آئی ایس او پاکستان کے کارکنان کی جدوجہد کے ثمرات ہیں ۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اتحاد امت اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا

Read 26 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery