News 25 December 2017

طلبہ قائد اعظم کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،خیام نقوی

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے جس کی وجہ قائداعظم کے سنہری اصولوں کو فراموش کر دیا گیا ہے، ملک میں قوم زبان اور مذہب کی بنیاد پر قتل و غارت جاری ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں ایک سازش کے تحت قائداعظم کی تعلیمات سے دور کرنے کیلئے نصاب سے قائداعظم کے خطبات نکالے جا رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے، قائداعظم نے اپنے خطبات میں اس کا ہمیشہ عزم کیا کہ ہمارا پاکستان کا مطالبہ محض زمین کا ٹکرا حاصل کرنے کیلئے نہیں بلکہ ایسی ریاست حاصل کرنا چاہتے ہیں جہاں پر اسلام کے سنہری اصولوں کو آزما سکیں مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کو ملک پاکستان میں بدنام کیا جا رہا ہے خیام نقوی نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے خطبات پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ انہوں نے کہا کہ میرے عزیز طلبا تمہاری طرف اس توقع سے دیکھتا ہوں تمہیں مستقبل میں اپنے وطن کا ایک ذمہ دار شہری بننا ہے تم اپنی تعلیم پوری محنت، لگن اور نظم و ضبط کے ساتھ جای رکھو، تمہارا اصل کام والدین اور ملک سے وفاداری ہے اور اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنا ہے، آئی ایس او آج بھی قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر کاربند ہے قائد اعظم کے اصول ایمان اتحاد تنظیم کے فروغ کے لئے آئی ایس او کے کارکنان مصروف عمل ہیں اور قائد اعظم کے یوم پیدائش پر اس عزم کو دہرانے کی ضرورت ہے کہ بحیثیت طالبعلم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے، جس میں ہر فرد کو بلا رنگ و نسل کی تفریق کے ریاست میں اپنی زندگی گزارنے کی اجازت ہو لیکن پاکستان کی اشرافیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی اسلامی فلاحی ریاست بنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کی ہوئی ہے، آج پاکستان میں مذہبی و فرقہ وارنہ بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ قائد اعظم کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ مذہبی انتہا پسند پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہے، پاکستان میں جاری مذہبی انتہا پسندی قائد اعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے راستے سے منحرف ہونے کی دلیل ہے۔

Read 282 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery