News 02 January 2018

پاکستان ،امریکی کالونی نہیں ،پوری قوم دشمن کے خلاف متحد ہے ،آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)
 
لاہور ( ) ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنی اسلام دشمنی کا لبادہ اوڑھ کر پاکستانی قوم اور ملک کی توہین کی ہے جسے پاکستان میں بسنے والے پاکستانی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے المصطفیٰ ہاس لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طرف سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان کو چند ارب ڈالر دینے کی باتیں پاکستانی قوم کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض 33 ارب ڈالر دے کر امریکہ پاکستان کو خرید نہیں سکتا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانی پاکستان نے دی ہے۔ انصر مہدی نے کہا کہ پاکستانی قوم نے پیسوں کیلئے نہیں ملکی دفاع کیلئے 80 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدرکوواضح پیغام دیں کہ پاکستان امریکی کالونی نہیں ہے اورکسی قسم کی امریکی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائے گا۔مرکزی صدر نے کہا کہ پوری قوم شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف متحد ہے اور استعمار دشمنی کوہرگز ترک نہیں کرے گی ۔آئی ایس او کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ایٹمی ملک ہے۔ دھمکیوں اور توہین آمیز رویہ کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا امریکہ کی پاکستان کو دھمکیاں خطہ میں اپنی دہشت گردی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔دوستی کے لبادے میں چھپا ہواعالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے،اس سے جس قدر جلد ممکن ہو چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیے۔۔عراق اور شام کے بعد امریکہ پاکستان میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے جن سے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے تاثر کو تقویت ملے،تاہم پاکستان ایک آزاد ریاست ہے جو اپنا داخلی اور خارجی دفاع کرنا جانتی ہے۔
Read 374 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery