News 04 January 2018

بیت المقدس فلسطین کا صدر مقام تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا: شرکادفاع القدس سیمینار

Rate this item
(0 votes)
 
"القدس پر اسرائیلی قبضہ کو امریکا کی طرف سے تسلیم کیا جانا عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جو کہ ایک ناقابل قبول اقدام ہے۔ یروشیلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کے وہاں قیام کے اعلان نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو مغموم کیا ہے۔ امت مسلمہ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ صرف زبانی فیصلوں اور مذمت کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ یروشیلم اسرائیلی نہیں بلکہ فلسطینی دارالخلافہ بیت المقدس تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا ہے۔"
ان خیالات کا اظہار شرکاء نے لاہور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ '' دفاع القدس وآزادی فلسطین سیمینار'' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینارسے معروف سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے مرکزی رہنمائوں نے خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین سے ناصر عباس شیرازی فلسطین فائونڈیشن سے عثمان موئید،جماعت اسلامی سے فرید پراچہ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی، پی ٹی آئی سے اعجاز چوہدری ،مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا اور امامیہ آرگنائزیشن کے لعل مہدی خان،سابق مرکزی صدر سرفراز حسینی نے خطاب کیا۔
 
Read 389 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery