News 06 January 2018

شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اسکی قربانی پر فخر ہے،جمیل عباس مرکزی نائب صدر

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر جمیل عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں شہید اعتزاز کی چوتھی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید اعتزاز حسن قومی ہیرو ہے، ہمیں اعتزاز کی قربانی پر فخر ہے۔ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد قوم میں یہ احساس پیدا ہوا کہ شہید اعتزاز کی قربانی کتنی بڑی تھی۔جمیل عباس نے کہا کہ اعتزاز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سینکڑوں معصوم بچوں کی جان بچا کر قربانی کی بینظیر مثال قائم کر دی۔ شہید اعتزاز نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو شخص ملک و قوم سے محبت رکھتا ہے، اسے ایسا ہی کردار اد اکرنا چاہئے۔ آئی ایس او کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ شہید اعتزاز نے یہ ثابت کر دیا کہ مکتب اہلبیت کے ماننے والے ہی انسانیت کی جان بچانے کیلئے اپنی جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

Read 71 times
Last modified on 06 January 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery