News 05 February 2018

سرگودھا میں تین روزہ مرکزی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سرگودھا میں تین روزہ ڈویژنل مسئولین ورکشاپ منعقد ہوئی ورکشاپ میں ڈویژنل عہدیدران نے شرکت کی۔علامہ امین شہیدی ،مرکزی صدر برادر انصر مہدی ،ماہر تعلیم برادر ثقلین اور علامہ سبیطن علوی سمیت دیگر سینئرز اور علماء کرام نے خطاب کیا ۔ورکشاپ میں شعبہ جاتی امور کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔ اس موقع پر مرکزی صدر برادر انصر مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں چونکہ یونیورسٹیز کے اندر یورپی نظام تعلیم رائج ہے اور یورپی مفکرین کے باطل اور کھوکھلے نظریات کی تعلیم دی جاتی ہے تو اس وقت ہماری یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو اسلام ناب محمدیۖ سے متعارف کرائیں اور استعماری چالوں کو بے نقاب کرنے کے لئے میدان عمل میں موجود رہیں۔ آئی ایس او پاکستان چونکہ تحریک کربلا کا تسلسل ہے تو آج بھی فکر کربلا کے احیاء کے لئے امامیہ جوان میدان عمل میں موجود ہیں اور یزید وقت کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے امام زمانہؑ کے آنجہانی انقلاب کے زمینہ سازی میں مصروف عمل ہیں۔

Read 397 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery