News 05 February 2018

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے،مرکزی صدرانصر مہدی

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر پر سرفہرست ہے جو حل طلب ہے۔ عالمی طاقتوں کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کشمیر کے حوالے سے حکومت وقت جاندار اور اصولی موقف اپنائے۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہتر کرکے دشمن کے ایجنڈا کو ناکام بنانا ہوگا تاکہ کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کیا جاسکے۔

Read 349 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery