News 06 February 2018

ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھلا سکیں گے،آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)

 

آئی ایس او پاکستان نے ملک بھر میں یوم کشمیر منایا 
پاکستانی آج بھی کشمیر کے بغیر اپنے آپ کو ادھورا دیکھتے ہیں،نسیم کربلائی ترجمان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے المصطفیٰ ہائوس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ 5 فروری کو ملک کے گوش و کنار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ریلیاں مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا نسیم کربلائی نے کہا پاکستانی آج بھی کشمیر کے بغیر اپنے آپ کو ادھورا دیکھتے ہیں اور کشمیریوں کے لئے ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے اور اس بات کے لئے ہم پرامید ہیں کہ کشمیری بھائی بھی جلد آزاد فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہمارا رشتہ ایک نظریے اور فکر کا رشتہ ہے جس کی اساس اسلام ہے لہذا پاکستانی حکومت کو چا ہیے کہ اس اہم مسئلے کو فقط قراردادوں تک محدود نہ رکھے بلکہ اس کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں ترجمان آئی ایس او پاکستا ن نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے مسائل اور غلامیوں سے آزادی صرف اسلام دشمن کے خاتمے سے ممکن ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو نہ بھولے ہیں اور نہ بھلا سکیں گے۔

Read 40 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery