News 09 February 2018

آئی ایس او پاکستان ہر فورم پہ طلبہ یونین بحالی کی جنگ لڑے گی،سلمان محمدی

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم سلمان محمدی نے طلبہ یونین پر پابندی کے 34سال مکمل ہونے پر لاہور میں طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایس اونے ہمیشہ کی طرح 9فروری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ملک کے اہم مقامات پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا ۔سلمان محمدی نے کہا طلبہ یونینز پر 34سال سے پابندی عائد ہے لیکن بدقسمتی سے نوجوانوں کے حقوق کے نام لیوا سیاسی جماعتوں نے جمہوری دور میں بھی بحالی کے لئے اقدامات نہیں کئے۔ سلمان محمدی نے کہا یونینز پر پابندی کے باعث مکالمہ کی فضاء ختم ہوئی اور شدت پسندانہ واقعات میں اضافہ ہوا ہے فوری طور پر پابندی اٹھا کر طلبہ یونین کے الیکشن کروانا وقت کا تقاضہ ہے ۔مرکزی سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا طلبا ہی وہ قوت ہیں جنہوں نے ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ،طلبا یونین کی بحالی بہترین طلبا قیادت سامنے آئے گی اور ملک و قوم کی ترقی کا سبب بنے گی۔یاد رہے کہ جنرل ضیا الحق نے طلبا کی مارشل لا کیخلاف تحریک کو روکنے کیلئے تعلیمی اداروں میں طلبا یونین پر 9فروری 1984کو پابندی عائد کی اور انہوں نے امن و امان کو وجہ بنایا۔

Read 264 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery