News 09 February 2018

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان آئندہ ہفتے ڈی آئی خان کا دورہ کریں گے

Rate this item
(0 votes)

کے پی کے حکومت کی نااہلی کے باعث ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہوا،انصر مہدی 
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں،مجرموں پر آہنی ہاتھ ڈالا جاتا تو ایسے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوتے۔انہوں نے امامیہ نیوز کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے ڈی آئی خان کا دورہ کریںگے۔برادر انصر مہدی نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔دورہ کے دوران شہداء کی قبور پر حاضری اور شہداء کے خانوادگان سے ملاقات بھی کریں گے۔مرکزی صدر انصر مہدی نے اس موقع پر کے پی کے حکومت کو متنبہ کیا کہ ڈی آئی خان میں بیگناہ لوگوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک مجرموں کو قانون کی گرفت میں نہ لایا گیا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے ۔

Read 270 times
Last modified on 09 February 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery