News 09 February 2018

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23 ویں برسی کی تقریب لاہور میں ہوگی،رابطہ مہم کا آغاز

Rate this item
(0 votes)

شہید وطن سفیر انقلاب ،مجاہد ملت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی23ویں برسی کی دو روزہ تقریب لاہور میں  ان کے مرقد پرمنعقد ہوگی جس میں ہزاروں عاشقین شہید کی شرکت کویقینی بنانے کے لئے رابطہ مہم کاآغاز کر دیا گیا ۔مرکزی جنرل سیکرٹری برادر خیام نقوی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سابقین آئی ایس او ر کارکنان کو,3,4مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی برسی سفیر انقلاب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔خیام نقوی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹرنقوی کی برسی کی رابطہ مہم میں ملک کے کونے کونے میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ پمفلٹس، بینرز اور اسٹیکرز بھی جلد ملک بھر میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا 7 مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انتہا پسندوں نے انسان دوست ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا۔برسی میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کر کے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے

Read 81 times
Last modified on 09 February 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery