News 07 March 2018

شہید ڈاکٹر محمد علی نقو ی کی ہمہ جہت شخصیت نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے،مرکزی صدر

Rate this item
(0 votes)

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تمام طبقات سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں ,انصر مہدی مرکزی صدر

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23 ویں برسی کے حوالے سے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنان سے خطاب میں کہا کہ 7 مارچ اس شہید راہ حق کی شہادت کا دن ہے کہ جس کے پاکیزہ خون کی بدولت اس ملت میں بیداری و تحرک موجود ہے، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک فرد نہیں ایک تنظیم و تحریک کا نام ہے، جن کی ہمہ جہت شخصیت آج بھی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، شہید نے تمام تر مشکلات، وسائل کی کمی کے باوجود نام نہاد سپر پاورز کے سامنے قیام کیا اور شہید
کی شجاعانہ شہادت یہ درس دیتی ہے کہ جب ملت کو خون کی ضرورت ہو عزت کا شعار بلند کرتے ہوئے ملت کیلئے جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہئے۔


مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں وہ ہوا کرتی ہیں جو اپنے شہدا کی یاد اور جذبہ شہادت کو معاشرہ میں فروغ دیتی ہیں، 7 مارچ شہدا کے ذکر کو زندہ کرنے کا دن ہے، عاشقان شہید، رفقا شہید کیلئے 7 مارچ تجدید عہد کا دن ہے اور یہ عہد کریں کہ اے شہیدِ بزرگوار تیرے راستے، فکر اور نظریہ کو زندہ رکھیں گے اور جو استعمار دشمنی کا علم اور اسلام کی سربلندی کا پرچم جو شہید نقوی نے بلند کیا ہم وارثین شہید ہونے کے ناطے پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی تمام طبقات سے وابستہ افراد کیلئے مشعل راہ ہیں، آپ الہی اقدار کا سرچشمہ، پاکستانی معاشرے کے نوجوان کیلئے نمونہ عمل اور انقلابی سوچ کے حامل افراد کیلئے قطب نما کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Read 395 times
Last modified on 07 March 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery