News 08 March 2018

سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قرار دیا جائے،آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)
بی بی فاطمہ س کے یوم ولادت کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی بی فاطمہ کی سیرت عالم اسلام کے لئے اسوہ حسنہ ہے، اس عظیم ہستی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ان معارف و حقائق سے آگاہ ہو کر انسان آپ کے اخلاق و کردار سے آشنا ہوتا ہے۔

برادر خیام کا مزید کہنا تھا کہ صدیقہ کبری حضرت بی بی فاطمہ تاریخ بشر کی سب سے عظیم خاتون افتخار اسلام اس دین و قوم کیلئے مایہ ناز ہستی ہیں حضرت فاطمہ کا مقام و منزلت اس قدر بلند ہے کہ ہم جسے معمولی انسانوں کیلئے اس کا تصور ناممکن ہے، کیونکہ وہ معصوم ہیں ان کا نام آئمہ معصومین اداب و احترام سے لیتے تھے صحیفہ فاطمیہ کے معارف و تعلیمات کو بیان کرتے تھے اور یہی باتیں بی بی فاطمہ ع کے مرتبہ کو ظاہر کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی بی کی سیرت خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے احسن طریقہ سے انجام دینا ہوں گی۔خیام نقوی نے کہا کہ دختر رسول حضرت بی بی فاطم الزہرا سلام اللہ علیہا دنیا بھر کی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں، مغرب کی تقلید میں تعلیمات اسلامی سے دوری اختیار کرنے کی بجائے بتول معظمہ کی سیرت کی پیروی کرنا ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیدہ کونین کے یوم ولادت کو یوم خواتین قرار دیا جائے۔

Read 389 times
Last modified on 09 March 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery