News 09 March 2018

شہدا کا مقدس خون ہماری طاقت ہے ،آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)

پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ ضروری ہے،نسیم کربلائی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نسیم کربلائی نے لاہور میں حالات حاضرہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 4محب وطن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ایسے میں ہو رہی ہے کہ جب حکومت اس ملک میں دہشتگردانہ واقعات میں کمی کا دعوی کر رہی ہے۔

نسیم کربلائی کا کہنا تھا بدقسمتی سے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا لیکن نام نہاد مثالی پولیس محب وطن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی رنجش قرار دیکر غیر ذمہ داری اور ناکامی ثابت کر رہی ہے ۔آئی ایس او پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد اور انکے کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

نسیم کربلائی نے کہا شہدا کا مقدس خون ہماری طاقت ہے ، دشمن ہمیں بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ اور خود کش حملوں سے خوفزدہ نہیں کر سکتا انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں اور اسلام کے نا م پر مظلوموں کا خون بہاتے ہیں تاکہ ملک میں مختلف مکتبہ فکر آپس میں دست گریبان ہو جائے مگر ہم ان کے نا پاک عزائم پورے نہیں ہونے دینگے۔

Read 412 times
Last modified on 09 March 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery