News 10 March 2018

آئی ایس او کا سالانہ 3روزہ تعلیمی کنونشن جمعہ سے اسلام آباد میں ہوگا

Rate this item
(0 votes)

آئی ایس او کا سالانہ 3روزہ تعلیمی کنونشن جمعہ سے اسلام آباد میں ہوگا، تعلیمی سیکرٹری برادر سلمان

طلوع فجرتعلیمی کنونشن میں ملک بھر سے سینکڑوں طلباء شریک ہوں گے،سلمان محمدی مرکزی سیکرٹری تعلیم آئی ایس او
 پاکستان۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم سلمان محمدی نے سالانہ تعلیمی کنونشن طلوع فجر کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے آئی ایس او کے سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگا جو جامعہ امام صادق میں تین روز تک جاری رہے گا۔

سلمان محمدی نے شرکا اجلاس کو تعلیمی کنونشن کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تمام جامعات سے طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم و تشہیراتی مہم کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ سالانہ کنونشن سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے، جس میں جاب ہنٹنگ اسکلز، سیلف ریکگنائزیشن، کرنٹ افیئرز جیسے موضوعات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ کنونشن میں سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کی خصوصی رہنمائی بھی دی جائے گی جس کیلئے ماہرین تعلیم مفصل لیکچرز دیں گے۔ اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت میں کس قدر کامیابی ملی ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار سے دوری، معیاری نظام تعلیم اور پاکستان کی ترقی و سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے، کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد لیاقت اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہو تو وہ مہذب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Read 555 times
Last modified on 13 March 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery