News 10 April 2018

آئی ایس او پاکستان کے مختلف ڈویژن میں دوسری مجلس ہائے عمومی کے اجلاسوں کا انعقاد جاری۔ 

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر خیام نقوی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سال رواں خود سازی و استحکام تنظیم میں آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کے دوسرے اجلاس کے بعد ملک بھر کی تمام ڈویژن میں اجلاس ہائے عمومی کاانعقاد جاری جس میں مرکزی نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔

ڈویژن میں منعقدہ اجلاس عمومی میں یونٹس نے کارکردگی رپورٹس پیش کی اور آئندہ سہہ ماہی کے پروگرام کی منظوری لی گئی۔ مجلس عمومی کے اجلاس میں ماہ رمضان و گرمیوں کی چھٹیوں میں محبین کے حوالے سے ایجنڈا پر مرتب کیا گیا ۔

ملتان،آزاد کشمیر ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ ،پشاور،بلتستان ڈویژن سمیت سرگودھاڈویژن میں اجلاس عمومی کا انعقاد ہوا ہے جب دیگر ڈویژن میں اجلاس عمومی ائیندہ ہفتے منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ مجلس عاملہ و مجلس عمومی آئی ایس او کے اعلیٰ اختیاراتی داروں میں سے ہیں جن میں تنظیم کی پالیسیز مرتب دی جاتی ہیںاور سہہ ماہی پلانگ منظور کی جاتی ہے۔

Read 339 times
Reporter AA

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery