News 11 April 2018

نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لئے اسلامی شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مدثر عباس

Rate this item
(0 votes)

نوجوانوں کے بہترمستقبل کے لئے اسلامی شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،مدثر عباس

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر مدثر عباس نے مرکزی سیکرٹریٹ میں لاہور کی جامعات کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لئے ان میں تعلیمی و فکری سرگرمیاں عام کرنا اور اسلامی شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں، آئی ایس او نے ہمیشہ نوجوان طلباءکی تعلیمی، تربیتی و فکری تربیت کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، آئی ایس او کا نصب العین و ہدف تعلیمات اسلامی کے پیش نظر نوجوان نسل کی تربیت کرنا ہے جس کے لئے ہمہ تن کوشاں ہیں۔

Read 126 times
Last modified on 11 April 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery