News 14 April 2018

شام میں عالمی سامراج کی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،مرکزی صدر

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے شام میں امریکہ اور اتحادیوں کی مشترکہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

شام پرایک طرف امریکی حملہ ہورہا ہے تو دوسری جانب امریکہ نے غزہ میں صہیونیوں کے مظالم کو روکنے پر کچھ نہیں کیا بلکہ اس نے مظلوم فلسطینیوں کے خون بہانے کے لئے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت جاری رکھی ہے جس سے امریکہ کی دوغلی پالیسی سب پر واضح ہو گئی۔

 

انصر مہدی نے کہا کہ انسانی حقوق کے ادارے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں ورنہ دنیا اور خطے میں انتہاپسندی اور دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔

Read 49 times
Last modified on 15 April 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery