News 14 May 2018

مرکزی صدر کی سندھ میں تاریخ ساز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد

Rate this item
(0 votes)

مرکزی صدر کی سندھ میں تاریخ ساز کنونشن کے انعقاد پر مبارکباد

 

سندھ میں عاشقان امام مہدی عج صوبائی کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مرکزی صدر انصر مہدی نے سندھ بلوچستان کے ڈویژنل صدور،مسئولین اور کارکنان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا صوبائی کنونشن کامیاب رہا ۔

 

صوبائی کنونشن میں تعلیمی سیمینار،مہدویت امید بشریت کانفرنس ملت کے باشعور امامیہ نوجوانوں میں جوش و جذبہ کا سبب اور ان کی عملی زندگی میں بھی رہنمائی کرتا رہے گا۔انصر مہدی نے کہا کسی بھی ملک یا قوم کا مستقبل اسکے نوجوان نسل ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل عالمی استعماری قوتوں کا نشانہ بنی ہوئی ہے اور منظم سازشوں کے تحت نوجوان نسل کو تباہی کے رستے پر ڈال کر ان کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔

 

مرکزی صدر نے اس موقع پر عزم کا اظہار کیا کہ آئی ایس او پاکستان میں نوجوانوں کی نظریاتی تربیت کرتی رہے گی ہمارا سالانہ پروگرام بھی اسی مقصد کے تابع بنایا جاتا ہے۔ انصر مہدی نے موسم کی سختی کے باوجود طلبہ کی کنونشن میں شرکت کو قابل ستائش قرار دیا انہوںنے مزید کہا کہ نو منتخب صوبائی صدر برادر اویس سندھ اور بلوچستان کے امامیہ طلبہ کے تعلیمی مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے حل کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

Read 30 times
Last modified on 19 May 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery