News 16 May 2018

ماہ رمضان کا پہلا عشرہ قرآن و خودسازی کے عنوان سے منایا جائے گا

Rate this item
(0 votes)
  • آئی ایس او پاکستان ماہ صیام کے پہلے عشرہ کو عشرہ قرآن و خودسازی کے نام سے منائے گی، اس سلسلہ میں قرآن و خودسازی کے حوالے سے یونٹس و ڈیژنز میں قرآن و روزہ کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے دروس انعقاد کیا جائے گا۔

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر  جمیل طوری نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام ہمیں استقامت، اخوت و بھلائی کا درس دیتا ہے، ماہرمضان المبارک میں اللہ تعالی کی رحمت عروج پر ہوتی ہے، روزہ صبر، ہمدردی کا نام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دعا و مناجات کی محافل کے انعقاد کا مقصد فلسفہ خودسازی کو درک کرنا ہے، عشرہ قرآن و خود سازی کے حوالے سے جہاد نفس، حب دنیا فلسفہ آداب روزہ اور قرآن دستور حیات کے عنوانات پر دروس انعقاد کئے جائیں گے۔

 

مرکزی نائب صدر کا کہنا تھاکہ ماہِ صیام خداوند متعال کا بہت بڑا لطف و کرم اور انسان کا کمال کی طرف مراحل طے کرنے کا ذریعہ ہے، ماہ مقدس سے بھرپور استفادہ کیلئے آئی ایس او پاکستان نے اس کو تین عشروں میں تقسیم کیا اور اس حوالے سے ایک بھرپور پروگرام تمام ڈویژنز کو ارسال کیا ہے، پہلا عشرہ قرآن و خود سازی کے نام سے منایا جبکہ دوسرا قرآن و امامت اور تیسرا قرآن فہمی و قدس کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں اجتماعی تلاوت قرآن مجید، دروس، دعا و مناجات، کانفرنسز، قرآنی محافل، کوئز پروگرامات، مقابلہ جات، شب بیداریاں، نائٹ کیمپس کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ان امور کیساتھ ساتھ اجتماعی اعتکاف بھی ہونگے، جس کے حوالے سے ڈویژنز اور یونٹس میں تیاریاں جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی رہبر کبیر امام خمینی اور رہبر معظم کے فرامین کی روشنی میں قبلہ اول بیت المقدس اور استعمار و یزیدِ وقت کیخلاف اظہار نفرت کیلئے یوم القدس کے حوالے سے بھی ملک بھر میں تیاریاں جاری ہیں۔

Read 28 times
Last modified on 19 May 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery