News 07 June 2018

یوم القد س آج ملک بھر میں شان وشوکت کے ساتھ منایا جائے گا ،مرکزی صدر

Rate this item
(0 votes)
خون کے آخری قطرہ تک بیت المقدس کی تحریک آزادی کو زندہ رکھیں گے،آئی ایس او
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیم کے صدر انصر مہدی کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوںکا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی کاکہنا تھا کہ آئی ایس او آج عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی انہوںنے کہا کہ دنیا کی چوتھی بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانیکا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور انشا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا انہوںنے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے لاہور میں جامعہ مسجد اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افرادمستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس اوانصر مہدی خطاب کریں گے جبکہ نائب صدر جمیل طوری لاہور ،جنرل سیکرٹری خیام نقوی اسلام آبادمیں ، نسیم کربلائی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سکھرمیں ،مرکزی ڈپٹی جنر ل سیکرٹری قاسم شمسی حیدر آباد میں ،مرکزی سینئر نائب صدر مدثر عباس گلگت پشاور میں ضامن علی سینئر نائب صدر میثم جعفری فیصل آباد میں ،ملتان میں امامیہ چیف اسکاﺅٹ زاہد مہدی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نثار کاظمی خطاب کریں گے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ہم خون کے آخری قطرہ تک قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک آزادی کو زندہ رکھیں گے۔ یہ دن پوری دنیا میں بغیر کسی تفریق کے منایا جاتا ہے، امام خمینی نے اس دن یعنی یوم القدس کو فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کا دن قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہ دن ظالمین کے مقابلے میں کامیابی و کامرانی کا دن ہے، اس لئے عالمی یوم القدس نا فقط مظلومین فلسطین بلکہ مظلومین جہاں کی مدد ونصرت کا تقاضہ کرتا ہے اس دن دنیا کی تمام فضاﺅں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے گونج اٹھنے چاہئیں۔ غزہ پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو دیکھتے ہوئے عالمی یوم القدس ہر سال سے زیادہ جوش و جذبے اور ماضی سے کہیں زیادہ پرشکوہ انداز میں منایا جائے گا۔
Read 73 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery