News 07 June 2018

ہم خون کے آخری قطرہ تک بیت المقدس کی تحریک آزادی کو زندہ رکھیں گے،خیام نقوی

امامیہ نوجوان خون کے آخری قطرہ تک بیت المقدس کی تحریک آزادی کو زندہ رکھیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سکرٹری برادر خیام نقوی نے ملی یکجہتی کونل کے تحت منعقدہ القدس سیمینار میں کیا ۔خیام نقوی کا کہنا تھا آئی ایس او کے کارکنان ملک بھر میں یوم القدس ماضی سے کہیں زیادہ باشکوہ انداز میں منائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ امام خمینی ؒ نے دنیا کو باور کروایا کہ القدس کا مسئلہ مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور مسلم امہ کو اسے ہر صورت بازیاب کروانا چاہئیے، صیہونزم اسلام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، صیہونزم کا مقصد صرف فلسطین پر قابض ہونا ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر اپنا تسلط قائم کرنا ہے، امام خمینی ؒ نے دنیا پر واضح کیا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ غاصب اسرائیل کا وجود اور اس کے جاری مظالم کا مقصد صرف اور صرف فلسطین پر قابض ہونا نہیں بلکہ یہ ایک کے بعد ایک کرکے تمام عرب مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، جس طرح فلسطین پر کیا گیا ہے، آج فلسطین کے مظلوم لوگ اپنا دفاع خود کر رہے ہیں، لہذا یہ ہر ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں

Read 342 times
Last modified on 07 June 2018

Picture Gallery