News 08 June 2018

یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے،مرکزی صدر کی پریس کانفرنس

Rate this item
(0 votes)

یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے،مرکزی صدر کی پریس کانفرنس

 

کراچی (امامیہ نیوز) امریکہ کی جانب سے فلسطین کو غاضب صیہونی ریاست اسرائیل کا دارلخلافہ تسلیم کرکے امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کردیا گیا ہے جو مسلمانوں کے جذبات کو نہ صرف مجروح کرنے کے مترادف ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کے لیے باعث ِ شرم بھی ہے، کہ جو قبلہ اول کے تقدس اور ناموس کی پامالی پر بھی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، نہ صرف خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بلکہ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی ناپاک کوششیں کی جارہی ہیں۔

 

اسلامی ممالک آزادی فلسطین کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کاا ظہار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی حکمران سیاسی سطح پر حکمران پسِ پردہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جس کی واضح دلیل اقوام، متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں دیا گیا بیان ہے کہ پاکستان فلسطین کے مسئلے کا حل دو ریاستی نظریے کو سمجھتے ہیں، ان کا یہ بیان کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات قابلِ قبول نہیں ،اسرائیل کے ساتھ صرف جنگ ہوگی۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال ماہ مبارک رمضان میں بافرمان امام خمینی ؒ رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منایا جاتا ہے، لہذا ہر سال کی طرح رواں سال بھی پاکستان میں آئی ایس او بھر پور انداز میں یوم القد س منا کر قدس کی آزادی کی تحریک کو جلا بخشیں گے، رواں سال یوم القدس 23 المبارک بتاریخ 8جون بروز جمعة الوداع کو منایا جارہا ہے اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے تحت ملک بھر میں ریلیاں، احتجاجی مظاہرے اور کانفرنسز کی تیاری مکمل کی جاچکی ہے، ملک کے بڑے شہروں جن میں اسلام آباد، لاہور، سکھر، راولپنڈی، گلگت بلتستان ، پشاور میں آزادی القدس ریلیا ں نکالی جائیں گی، جبکہ مرکزی القدس ریلی کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی جائے گی جس کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا ،جہاں کانفرنس منعقد ہوگی اور مرکزی خطابات کئے جائیں گے،ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علماءکرام ، مختلف مذاہب،طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور سماجی و سیاسی شخصیات بھی شریک ہوکر بیت المقد س کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر صوبائی صدر علی اویس زیدی اور ڈویژنل صدر محمد یاسین بھی ہمراہ موجود تھے۔

Read 248 times
Last modified on 19 June 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery