News 08 June 2018

عالمی یوم القدس، ملک بھر میں آئی ایس او کے تحت 200 سے زائد مقامات پر ریلیاں نکالی گئی

Rate this item
(0 votes)

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عالمی یوم القدس منایا گیا۔

 

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی گئیں ریلیوں میں  شرکا نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ، امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے پتلے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سٹرک پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکا ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کے ساتھ اظہار برات کرتے رہے۔ ریلی کے شرکا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

 

ملک بھر میں فضا مسلسل ساڑھےپانچگھنٹے مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی چوتھی بڑی ریلی نکالی گئی سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر انصر مہدی نے  ۔خطاب بھی کیا ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی مرکزی صدر نے ہزاروں قدسیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے۔

 

فلسطین کے مسئلہ پر امت مسلمہ بالخصوص عرب ممالک نے گذشتہ 70 برسوں میں متحد ہو کر کوئی آواز بلند نہیں کی، جب بھی فلسطین کی غیور مسلمانوں کو ضرورت پڑی مسلمان ممالک نے بجائے ان کی مدد کے اپنے بارڈر بند کرکے اسرائیل کی درندگی میں اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ گلگت بلتستان میں بھی  درجنوں مقامات پر یوم القدس شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا فیصل آباد ڈویژن کے یونٹ چنیوٹ سمیت ڈویثن بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئی ملتان ،حیدر آباد،سکھر راولپنڈی، سکھر آزاد کشمیر، کوئٹہ، پشاور، پارہ چنار، ڈی آئی خان، ساہیوال، ڈی جی خان، لاہور، سرگودھا سمیت ملک کے تمام شہروں میں  چلچچلاتی دھوپ کے باوجود لاکھوں  روزہ داروں نےمظلومین کی حمایت اور ظالمی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔

 

ملتان، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد، کراچی اور اسلام آباد میں ریلی کے شرکاء سے مرکزی عہدیدران نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی صدر نے ملک بھر میں یوم القدس میں لاکھوں افراد کی شرکت پر علماء کرام ،طلبہ اور کارکنوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت بیت المقدس کی آزادی تک جاری رکھیں گے اور ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Read 137 times
Last modified on 19 June 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery