News 09 June 2018

یوم القدس پر لاکھوں پاکستانیوں کاسٹرکوں پر نکلناعالمی سامراج کیخلاف نفرت کا اظہار ہے، مرکزی صدرآئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)

فلسطینیوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس او پاکستان

عوامی مطالبہ سے یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کی عملی کوشش کریں گے، انصر مہدی

انصر مہدی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے یوم القدس کی ریلیوں میں لاکھوں روزہ داروں کی بھرپور شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں غیور مسلمانوں نے یوم القدس ماضی سے زیادہ باشکوہ انداز میں منا کر ثابت کردیا ہے کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں۔ ہم ان کے دکھ درد اور رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں اور جب تک تمام فلسطینی اپنے گھروں میں واپس نہیں لوٹ جاتے ہم بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے مرکزی صدر نے کہا کہ چلچلاتی دھوپ میں کارکنان علماء کرام اور طلبہ سمیت لاکھوں قدسیوں نے مظلومین کی حمایت کرتے ہوئے یوم القدس کو شایان شان منا کر عالمی سطح پر واضح پیغام دیا ہے کہ فلسطین کاز کے حوالے سے پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

مرکزی صدر نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم القدس مظلومین کی حمایت کا دن ہے اس دن کوسرکاری سطح پر منانے کے لئے تمام مذہبی جماعتوں ،طلبہ تنظیموں اور علماء کرام کی کوششوں سے سرکاری سطح پر منانے کے لئے عملی کاوشیں کی جائیں گی ۔ انصر مہدی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف غزہ کے عوام کی مزاحمت ایک مقدس جنگ ہے اور دنیا بھر کی عوام اپنی مظلوم فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے اور انشااللہ عوامی بیداری کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا اور وہ دن دور نہیں کہ قدس کی آزادی کی آواز دنیا کے گوش و کنار میں گونجے گی اور انشااللہ دنیا بھر کی مظلوم عوام اسرائیل کی نابودی کا مشاہدہ کرے گی۔

Read 136 times
Last modified on 19 June 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery