News 30 June 2018

یمن میں آل سعود کی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج

عالمی برادری کی خاموشی یمنی عوام کی نسل کشی میں شرکت کے مترادف ہے،آئی ایس او پاکستان
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یمن میں آل سعود اور ر ان کے حواریوں کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوا مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری یمنی عوام کے قتل عام کو بند کروائیں تنظیم کے کارکنان نے کراچی، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، پشاور، ملتان، پارہ چنار، حیدرآباد، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام اہم مقامات پر احتجاجی رریلیاں نکالی۔آئی ایس او پاکستا ن کے رہنماﺅں نے خطاب میںیمن میں جاری جارحیت کو ایک انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یمن میں آل سعود کے بھیانک اور مجرمانہ جرائم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا عالمی برادری کی خاموشی یمنی عوام کی نسل کشی میں شرکت کے مترادف ہے۔ مقررین نے کہاکہ یمن کے نہتے عوام کی نسل کشی میں آل سعود اور سامراجی اتحاد دونوں برابر کے مجرم ہیں جب تک عالمی برادری ستعمار ی اور استکباری طاقتوں کے خلاف ردعمل نہیں دکھاتی آل سعود کی جارحیت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

Read 212 times

Picture Gallery