News 06 July 2018

چھ جولائی کا تاریخ ساز دن ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،آئی ایس او پاکستا ن

Rate this item
(0 votes)

چھ جولائی کا تاریخ ساز دن ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،آئی ایس او پاکستا ن


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر میثم جعفری نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 جولائی 1980ملت تشیع پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے کہ جس روز متشدد آمر کے خلاف مخلص عالم دین کی آواز ملت کے حقوق کی ترجمان بن کر ابھری۔ 
اس معرکہ میں کنونشن میںشورکوٹ کے جوان محمد حسین کی شہادت بھی ہوئی شہید کی قربانی پوری ملت کی وحدت اور یکجہتی کا باعث بنی۔

 

میثم جعفری نے کہا 6 جولائی دراصل ملت تشیع کی فتح کا دن تھا جس دن زبردستی نافذ کئے گئے زکوۃ آرڈینس کے خلاف ملت جعفریہ کی قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین کی قیادت میں پاکستان کے بدترین آمر ضیا الحق کے خلاف قیام کیا اور اللہ کی مدد اور تحاد ملت کی برکت سے اپنے تمام تر مطالبات کو تسلیم کروایا۔

 

مرکزی سینئر نائب صد نے کہا کہ 6 جولائی کو مفتی جعفر حسین نے ایک ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے 6جولائی کے کنونشن میں آئی ایس او پاکستان ملت تشیع کے مطالبات کی منظوری میں پیش پیش رہی اور ملت کے اندر اجتمائی شعور اور بیداری کی لہر پیدا ہوئی ملت تشیع پاکستان نے مفتی جعفر حسین مرحوم کی سربراہی میں اپنی دوراندیشی اور تیز بین نگاہوں سے پاکستان کی تاریخ سے منوایا کہ مملکت خداداد پاکستان اسلامی نظریئے پر قائم ہوئی ہے۔ شیعہ قوم اس ملک کا اہم حصہ ہے جس نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت اپنے ملک کے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Read 247 times
Last modified on 06 July 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery