News 10 July 2018

صادقِ آل محمد کی علمی سیرت عالم اسلام کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے،قاسم شمسی

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صادق آل محمدؑ کی علمی سیرتدور حاضر کے مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔

امام جعفر صادق علیہ اسلام نے بلا کسی تفریق کے مسلمانوں میں علوم کو عام کیا ۔ اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ امام علیہ اسلام کی علمی سیرت وروش کو اپنے لئے
بہترین نمونہ عمل قرادے تو اپنی علمی ذمہ داریوں کا تعین کرسکتی ہے۔

برادر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان آئمہ کرام کی سیرت کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کے لئے کوشاں ہے تاکہ ملت تشیع کا ہر جوان مکتب اہلبیت کی آئیڈیالوجی پر عمل پیرا ہوکر اپنا کلیدی کردار ادا سکے۔

Read 183 times
Last modified on 10 July 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery