News 10 July 2018

مرکزی اسکائوٹ کیمپوری ،ملک بھر میں رابطہ مہم جاری

Rate this item
(0 votes)

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ امامیہ اسکائوٹنگ کا سالانہ مرکزی اسکائوٹ کیمپوری 27جولائی سے بھمبروٹ میں ہوگا۔

امامیہ چیف اسکائوٹ برادر زاہد مہدی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بتایا کہ کیمپ میں امامیہ اسکائوٹس کی کثیرتعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر کی تمام ڈویژن میں رابطہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ امامیہ چیف اسکائوٹس اور ڈویژنل عہدیدران یونٹس میں اسکائوٹس کو کیمپ کے لئے مدعو کر رہے ہیں۔

انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کہا کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے یونٹس رجوعہ سادات، کوٹ امیر شاہ، احمد نگر، سانگرہ سادات، شیخن ساداتت رتہ کلاں، رتہ خورد، پنج گیرایں، شاہ جیونہ، منڈی شاہ جیونہ، جھنگ سٹی، جھنگ کالج، سی.سی.ٹی، جھنگ صدر، بلوشہابل، دوکہ 166، بھوآنہ اور حسین آباد میں امامیہ اسکائوٹس کی نشست میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر قاسم شمسی اور برادر حسن مہدوی نے برادران کو کیمپ میں شرکت کی دعوت دی۔

ملتان میں برادر وجاہت نے جبکہ سندھ میں صوبائی صدر برادر اویس نے سکھر، دادو، لاڑکانہ اور بلوچستان میں کوئٹہ کا دورہ کیا اور کیمپ کے لئے مدعو کیا۔

امامیہ اچیف اسکائوٹ برادر زاہد مہدی نے بتایا کہ دس روزہ کیمپ میں سینئر اسکائوٹس، ٹیکنوکریٹس، اور علما کرام امامیہ اسکائوٹس کی ٹیکنیکل اور مذہبی تربیت کے لیے خصوصی لیکچر دیں گے۔

Read 194 times
Last modified on 10 July 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery