News 11 July 2018

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعہ سے پارہ چنار میں ہوگا

Rate this item
(0 votes)

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس جمعہ سے پارہ چنار میں ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہر تین ماہ بعدمنعقد ہوتا ہے رواں سال کا تیسرا اجلاس پارہ چنار میں جمعہ سے ہوگا جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔

تنظیم کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے بتایا کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی تعلیمی و تنظیمی فعالیت پر بھی خصوصی بحث ہو گی۔

اجلاس میں سالانہ کنونشن کی تاریخ و مقام کا تعین سمیت دیگر اہم فیصلہ جات بھی ہوں گے نسیم کربلائی نے شرکاءاجلاس کو بتایا کہ3 روزہ اجلاس میں ملک بھر سے 23 ڈویژنز شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شریک ڈویڑن اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ آئی ایس او مرکز، ڈویڑن کو 3 ماہ کا پروگرام دے گا جس پر عمل درآمد ڈویڑنز پر لازم ہو گا۔

Read 149 times
Last modified on 11 July 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery