News 14 July 2018

تکفیری سوچ کے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقاء ہے،آئی ایس او پاکستان

Rate this item
(0 votes)

دہشت گردی کے واقعات استحکام پاکستان کے خلاف سازش ہیں ،آئی ایس او پاکستان

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نسیم کربلائی نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں ایک سو زائد جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کو استحکام پاکستان کے خلاف گہری ساز ش ہے۔

اسلام و پاکستان دشمن عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیںاور بزدلانہ کاروائیوں میں ملوث ہیںنسیم کربلائی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام اور امن کیلئے انتہا پسندوں کے خاتمہ کیساتھ ساتھ انتہا پسندانہ سوچ کا خاتمہ بھی ضروری ہے انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گرد اور

انکے کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دی جائے کفر کے فتوے دینے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ترجمان آئی ایس او پاکستان نے کہا ان دہشتگردوں کے ہاتھوں پاکستان کے تمام طبقات متاثر ہوئے ہیں اس لئے تکفیری سوچ کے خاتمہ میں ہی پاکستان کی بقا ہے۔

Read 256 times
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery