News 17 July 2018

پارہ چنار: اراکین عاملہ کی مرقد قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پر حاضری

Rate this item
(0 votes)

پارہ چنار،اراکین عاملہ کی مرقد قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پر حاضری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی کی سربراہی میں پارہ چنار میں اجلاس ہوا۔ اراکین عاملہ نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے مرقد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر مرکزی صدر برادر انصر مہدی کا کہنا تھا کہشہید حسینی کا اثاثہ انکا نظریہ ولایت فقیہ تھا جس پہ ان کا تاریخی جملہ آج بھی تاریخ کے اوراق میں موجود ہے کہ میں نظریہ ولایت فقیہ کی خاطر اپنی جان مال قربان کر سکتا ہوں لیکن ایک انچ پیچھے نہیں ہٹوں گا اور الحمد اللہ آئی ایس او آج تلک شہید حسینی کے انہی افکار و نظریات کی امین ہے۔


انصر مہدی نے کہا کہ آئی ایس او کو یہ بھی افتخار حاصل ہے کہ حقیقی علمبردار وحدت، قائد اور بابصیرت شخصیت کی سر پرستی نصیب ہوئی اور مشکلات کے باوجود قیادت کی محافظت کی شہید حسینی کے مقدس خون کے وجود نے آئی ایس او کو تقویت و بصیرت بخشی اور ہر مشکل دور میں وحدت و یگانگت کا علم اٹھائے یہ قافلہ روں دواں ہے۔ 

Read 93 times
Last modified on 20 July 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery