News 17 July 2018 ijlas.aamla.convention

مجلس عاملہ کا اجلاس ختم ،47 واں مرکزی کنونشن نومبر میں ہوگا

Rate this item
(0 votes)

مجلس عاملہ کا اجلاس ختم ،47 واں مرکزی کنونشن نومبر میں ہوگا

لاہور ( ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس عاملہ کا تیسرا اجلاس پارہ چنار میں تین روز کے بعد ختم ہو گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ آئی ایس او کا مرکزی کنونشن نومبر میں شہرلاہورمیں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباءشریک ہونگے، تین روزہ کنونشن میں علمائے کرام، وکلا حضرات، دانشور، انجینرز، دانشور اور پاکستان بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبا بھی شریک ہونگے، کنونشن کے اہم پروگرامات میں، انٹرنیشنل تعلیمی سیمینار، محفل دوستان، اسٹڈی سرکلز، شب شہدا اور محب کنونشن سمیت نئے مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان اور ریلی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس عاملہ میں ملک بھر سے 23 ڈویژن کے صدور، سابق مرکزی صدور، علما، اراکین مجلس نظارت، سابقین اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اراکین عاملہ کے فیصلہ کے مطابق مرکزی نائب صدر جمیل طوری کو چیئرمین کنونشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

مجلس عاملہ کے تمام اراکین نے قائد شہید علامہ عارف الحسینی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Read 260 times
Last modified on 20 July 2018

Picture Gallery