News 18 July 2018 iso ..tosee

آئی ایس او کی توسیع تنظیم کے تحت ورکشاپ کا آغاز 20جولائی سے ہوگا

Rate this item
(0 votes)

نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے،قاسم شمسی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان کے ذیلی ادارے پیام عمل کے تحت توسیع تنظیم مہم کا آغاز 20جولائی سے ہوگا ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے لاہور میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا ۔قاسم شمسی نے بتایا کہ مہم کے تحت ملک بھرمیںتربیتی اور فکری ورکشاپس اورکیرئیر گائیڈنس و تنظیمی آگاہی نشستوں کا انعقاد ہوگاجن سے علماءکرام سینئرز اور ماہر تعلیم خطاب کریں گے ۔ قاسم شمسی نے بتایا کہ کیرئیر کونسلنگ کا اہم مقصد عظیم سرمایہ کی علمی میدان میں رہنمائی ہے تاکہ وہ ایک اچھے پاکستانی و مومن بن کر معاشرہ و ملت کے لیے بنیادی اور کلیدی کردار ادا کرسکیں۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، استعماری طاقتیں ملک کے تعلیمی اداروں میں مغربی ثقافت کو پروان چڑھانے کی سازشوں میں مگن ہیں، جبکہ آئی ایس او پاکستان ،اسلام و ملک دشمن عناصر کے خلاف 1972 سے پاکستان کی جامعات میں برسرپیکار ہے اور تعلیمات قرآن و سیرت محمد آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مطابق نوجوان نسل کی تربیت کے لئے کوشاں ہے، تاکہ وہ پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے محافظ ثابت ہوں۔

Read 128 times
Last modified on 10 August 2018

Picture Gallery