Yemen Strikes Yemen Strikes
News 10 August 2018 yaman,iso

شام و عراق میں بچوں کے قاتل ہی یمنیوں کے مجرم ہیں ،قاسم شمسی

Rate this item
(0 votes)
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی نے امامیہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں سعودی اتحاد کے سکول پر حملہ میں 29بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

قاسم شمسی نے کہا شام و عراق میں بچوں کے قاتل ہی یمن میں ملوث ہیں جو ممالک آل سعود کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں وہ بھی یمنی عوام کے خلاف ہونے والے مظالم اور جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ممالک نے کئی سال سے یمنی عوام اور خاص طور پر بچوں اور خواتین کا قتل عام کرکے یمن جیسے غریب ملک میں انسانی بحران اور نسل کشی کی ہے اور اب آل سعود کے اتحادی اپنی شکست کا بدلہ ہسپتالوں اور بازاروں پر حملے اور یمنی عوام کا قتل عام کرکے لے رہے ہیں ۔

آئی ایس او کے رہنما قاسم شمسی نے مطالبہ کیا کہ اقوام 
متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یمن پر جارح افواج کے حملوں کو فوری طور پر بند کرانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں اور یمن کے بچوں اور خواتین کی جان کی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات انجام دیں۔
Read 269 times
Last modified on 10 August 2018

Picture Gallery