News 14 August 2018

امامیہ طلبہ فکری غلامی سے نجات اور آزادی کیلئے پرعزم ہیں، مرکزی صدر

حقیقی آزادی کیلئے فکری غلامی سے نجات ضروری ہے، مرکزی صدر برادرانصر مہدی

مرکزی صدر آئی ایس اوپاکستان انصرمہدی نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اہل پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14اگست کا دن پاکستان اور بر صغیر کے مسلمانوں کے افتخار اور قوم کے جوش و ولولہ کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ انسان فطری طور پہ آزادی کو پسند کرتا ہے جو کہ خصائل حسنہ میں سے ہے ۔ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کا شیوہ ہے اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ایک فریضہ ہے، جس طرح قیام پاکستان کے وقت طلبا نے قائداعظم کا شانہ بشانہ ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور مثالی کردار ادا کیا اسی طرح پاکستان کی تعمیر و ترقی، دفاع وطن اور حقیقی فکری آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

امامیہ طلبا فکری غلامی سے نجات و آزادی کیلئے اپنا کلیدی کر دارادا کرنے کا عزم مصصم رکھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم فکری غلامی سے سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے حقیقی آزادی کے احساس سے محروم رہیں گے۔ مرکزی صدر نے کہا 14 اگست جہاں ہمیں جغرافیائی آزادی کی یاد دلاتا ہے وہیں ہم نظریاتی و فکری ارتقا کیلئے تجدید عہد کرتے ہیں۔

آئی ایس او آج بھی اپنے نصب العین کے مطابق نوجوانوں کی تربیت کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہ مملکت خداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کر سکیں۔ مرکزی صدر نے کہا قائد اعظم و علامہ اقبال کی ارواح کے ساتھ یہ وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک اسلامی و نظریاتی درسگاہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ میدان عمل میں رہیں گے۔

Read 195 times
Last modified on 14 August 2018

Picture Gallery