News 11 April 2018

حضرت امام موسی کاظم کی حیات طیبہ باطل نظام کیخلاف ڈٹ جانے کیلئے نمونہ عمل ہے، میثم جعفری

Rate this item
(0 votes)

حضرت امام موسی کاظم کی حیات طیبہ باطل نظام کیخلاف ڈٹ جانے کیلئے نمونہ عمل ہے، میثم جعفری

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر میثم جعفری نے یوم شہادت امام موسی کاظمؑ کے موقع پر لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام موسیٰ کاظمؑ نے اپنے جدامجد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صبر و رضا کی راہ میں استقامت دکھائی یہاں تک کہ آپ کی شہادت نے بنو عباس کی حکومت کے ایوانوں میں دراڑیں پیدا کر دیں جو کچھ ہی عرصے میں زمین بوس ہوگئی، جو آج پوری دنیا کے حکمرانوں کیلئے عبرت ہے، ہمارے ہر امام معصوم کی حیات طیبہ ہر زمانے میں پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، آپ کے والد بزرگوار امام جعفر صادق اور دادا امام محمد باقرؑ کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں علمی میدان میں آگے بڑھنے کا درس ملتا ہے جبکہ آپ کے جد امجد حضرت امام زین العابدین کی زندگی صبر و تحمل اور عبادت و ریاضت میں نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام موسی کاظمؑ نے برسوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ظالم اور طاغوتی حکمرانوں سے زنجیروں میں بھی مقابلہ کرتے رہے اور ایک لحظہ کیلئے بھی ظالم نظام کو قبول نہیں کیا۔ امام کی حیات طیبہ باطل نظام کیخلاف ڈٹ جانے کیلئے نمونہ عمل ہے۔

Read 92 times
Last modified on 11 April 2018
News Desk

Email This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Picture Gallery